پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز( کل )ہوگا

منگل 9 اکتوبر 2018 19:48

لاہور۔9اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے زیر اہتمام ’’انفارمیشن مینجمنٹ اینڈ لائبریرز ‘‘ کے موضوع پردوسری تین روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب (کل)بدھ صبح 9:30بجے یونیورسٹی لاء کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی، اس موقع پر پنجاب ہائر ایجوکیشن کے وزیر راجا یاسر ہمایوں سرفراز بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد نظام الدین اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد سمیت دنیا بھر سے 400سے زائد محققین اور سکالرز شرکت کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں