لاہور ہائی کورٹ ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تین ایسوسی ایٹ پروفیسر ز کی درخواستوں پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس

منگل 9 اکتوبر 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تین ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی درخواستوں پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

مسٹر جسٹس شاہد وحید نے ڈاکٹر عظمیٰ کاظمی، ڈاکٹر سہیل ارشد اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ 2011سے عارضی بنیادوں پر ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت انکو ریگولر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنانے کا حکم دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں