چائنہ کی میڈیکل یونیورسٹی کے وفد کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:28

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) چائنہ کی میڈیکل یونیورسٹی کے وفد نے صدر،وائس چانسلر وین دالیانگ کی سربراہی میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا ، غیر ملکی طبی ماہرین کے وفد نے کے ای ایم یو کی 158سالہ خدمات کو سراہا، باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوئی، تحقیقات اور تربیتی کورسزز پر تعاون پر دلچسپی کا اظہار کیا گیا، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی میں جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہارکیا کہ تمام منصوبے اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہوں گے ، انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونیورسٹی کوتحقیقی معیار میں سب سے بہتر کریں گے ، طبی اداروں کے درمیان اشتراک کا مقصد خطہ میں تربیتی معیار کی بلندی ہے، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی مریدکے نیو کیمپس کے سلسلے میں اشتراک پر بھی تفصیلاً گفتگو ہوئی اورطے پایا کہ آئندہ بھی اس طرح کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، اس موقع پر رجسٹرار کے ای ایم یوپروفیسر ارشاد قریشی ، ڈینز پروفیسر اسد اسلم خان، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر ابرار اشرف ، پروفیسر عائشہ شوکت، پروفیسر اطہر جاوید، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل سمیت دیگر شعبوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں