تعلیمی بورڈ لاہور کے 11ویں جماعت کے رزلٹ کارڈ زکی ترسیل کا عمل مکمل

جمعرات 11 اکتوبر 2018 18:07

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ (پارٹ ون) امتحا ن سالانہ 2018ء کے سلسلے میں تمام رزلٹ کارڈ کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق پرائیویٹ طالب علموں کے داخلہ فارم پر لکھے گئے ایڈریس پر رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ ریگولر تعلیمی ادارے دفتر سے رزلٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں