لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو ڈرگ فری کیمپس بنا دیاہے، وائس چانسلر

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:12

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو ڈرگ فری کیمپس بنا دیاہے۔ طالبات کی انسداد منشیات پر کو نسلنگ کر رہے ہیں اور اس موضوع کو نصاب میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ منظورنے پنجاب حکومت کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک بنانے کی مہم شروع کرنے کی تعریف کی اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم وقت کا تقاضہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں چلائی جانے والی مہم کے ساتھ ساتھ منشیات کے خلاف اساتذہ والدین اور سٹوڈنٹس کی تربیت بھی از حد ضروری ہے جس کیلئے میں نے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسل اور طالبات کی دیگر سوسائٹیاں منشیا ت کے نقصانات سے آگاہ کرنے کیلئے پروگرام ترتیب دیں گے۔ سٹیج شو، تقریری مقابلے ، واک اور پوسٹرز کی نمائش اس مہم کا حصہ ہیں۔وائس چانسلر نے کہا کہ پولیس کی مدد سے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے آس پاس کی سروس لین اور اوورہیڈ برج کو بھی بھکاریوں اور مشکوک افراد سے خالی کرایا گیا ہے اور سیکورٹی گشت بڑھادیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں