جی سی یونیورسٹی لاہور کو15ہزار کتب کا عطیہ

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) سماجی علوم بالخصوص ویمن سٹڈیز میں تحقیق کے فروغ کے لیے نامور این جی او اپلائیڈ سوشو اکنامک ریسورس سنٹر کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو 15ہزار کتب، جرائد اور تحقیقی رپورٹس کا عطیہ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور ریسورس سنٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نگہت خان نے گزشتہ روزاس حوالے سے معاہدے پر دستخط کیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق، سنٹر نے تقریباً 9 ہزار کتب، 3500 رپورٹس، 250 مقالے اور2 ہزار جلدوں پر مشتمل 3لاکھ اخباری رپورٹس جی سی یونیورسٹی لاہور کو عطیہ کیں۔ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے نگہت خان کا کہنا تھا کہ اس لائبریری کو بنانے میں 35برس لگے جو آج جی سی یونیورسٹی کو عطیہ کی ہے تاکہ اس سے محقیقین، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداداستفادہ حا صل کرسکے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ جی سی یو کو عطیہ کی جانے والی سب سے بہترین کتب کی کولیکشن ہے جو اب یونیورسٹی کی لائبریری کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں