ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں انڈوں کا عا لمی دن منا یا گیا

دن کی منا سبت سے عوا م النا س میں انڈو ں کی افا دیت کو اُ جا گر کر نے کے لیئے آگا ہی واک اور سیمینار کا اہتمام بھی کیا گیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:01

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے ڈیپا ر ٹمنٹ آف پو لٹر ی پرو ڈکشن نے گذ شتہ روز راوی کیمپس پتو کی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم ایجو کیشنل کمپلیکس میںپا کستا ن پو لٹر ی ایسو سی ایشن کے با ہمی اشتراک سے ورلڈ ایگ ڈے شاندار طریقے سے منا یا نیز عا لمی دن کی منا سبت سے لو گوں کے ذہنو ں میں انڈو ں کی افا دیت اُ جا گر کر نے کے حوا لے سے راوی کیمپس پتو کی میں آگا ہی واک ،سیمینار انڈ ے کھا نے کے مقا بلوں، مزاحیہ ڈرا مہ اور حا ضر ین سے انڈے سے متعلقہ نالج بارے سوا ل و جواب کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

دریں اثنا سیمینار میں راوی کیمپس پتو کی کی تر قی میں گرا ں قدر خد مات اداکر نے کے پر مر حوم پرو فیسر ڈاکٹر محمد اکرم کو خرا ج تحسین پیش کر نے کے لیئے ویڈ یو بھی دکھا ئی گئی۔

(جاری ہے)

سیمینار کی صدارت پا کستا ن پو لٹر ی ایسو سی ایشن نارتھ زون کے صدر چوہدری محمد نصرت طاہر نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میںڈین فیکلٹی آف اینیمل پرو ڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی پرو فیسر ڈاکٹر انجم خلیق،چئیر مین ڈیپا ر ٹمنٹ آف پو لٹر ی پرو ڈکشن پرو فیسر ڈاکٹر اطہر محمود ،ڈاکٹر عبدالکر یم بھٹی ،مینجنگ ڈائر یکٹر آلٹیک ڈاکٹر شہزاد نوید جدون کے علا وہ پبلک و پرا ئو یٹ سیکٹر سے پو لٹر ی ما ہر ین، ویٹر نری یونیرسٹی کے مختلف ڈیپا رٹمنٹس سے طلبہ واسا تذہ نیز گورنمنٹ گر لز کمیو نٹی ما ڈل سکو ل پتو کی اور گورنمنٹ کالج فار وومن پتو کی سے طلبہ اور اسا تذہ کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

اُس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے چوہدری محمد نصرت طاہر نے کہا کہ ویٹر نر ی یو نیور سٹی پو لٹر ی انڈ سٹر ی کے ساتھ ملکر ملک میں غذا ئی قلت کو پو را کر نے کے لیئے کلید ی کردار ادا کر رہی ہے۔اُنہو ں نے کہا کہ پاکستان میں پولٹر ی انڈ سٹر ی لا ئیو سٹاک سیکٹر کا ایک منظم ادارہ ہے جس سے تقریبا ً پندرہ لاکھ لو گو ں کا روزگار وا بسطہ ہے۔ اُنہو ںنے طلبہ کوتا کید کی کے ڈگری مکمل کر نے بعدپو لٹر ی انڈ سٹر ی میں نو کر یا ں حا صل کر کہ پولٹری انڈ سٹر ی کی تر قی اور پاکستان میںغذ ائی کمی کو پورا کر نے میں اپنا مثا لی کردار ادا کر یں۔

انڈ ے کی افا دیت کے بارے بیا ن کر تے ہو ئے کہا کہ انڈ ا پرو ٹین حا صل کر نے کا ایک آ سا ن انمول ذریعہ ہے نیز اُ نہو ں نے کہا کہ حکو مت پنجاب کے تعا ون سے مستقبل میں پاکستان پولٹر ی ایسو سی ایشن سکول میل پرو گرام شروع کر نے کے لیئے تیا ر ہے جس کے تحت سکول جا نے والے بچو ں کو اُن کے کلا س رومز میں ایک انڈا اور ڈرم اسٹک روزانہ کی بنیا د پر مہیا کی جا ئیں گی تا کہ ملک میں بچو ں میں میل نیو ٹر یشن اور سٹنٹنگ کے مسا ئل حل ہو ں۔

ڈاکٹر شاہد نے اپنی پر یز نٹیشن میں انسا نی جسم کی نشو نما کے لیئے انڈے کی اہمیت و افا دیت کے بارے جبکہ ڈاکٹر عبدالکر یم بھٹی نے طلبہ کو تا کید کی کہ وہ عوا م الناس کے ذہنو ں میں انڈے کی غذا ئی اہمیت کو اُ جا گر کر نے نیز پولٹر ی گوشت کے بارے میں پا ئے جا نے والے ابہام (ہارمون) کے استعمال سے متعلقہ فر سودہ خیا لات کو ختم کر نے کے لیئے آ گا ہی مہم چلا ئیں۔

قبل ازیں چوہدری محمد نصرت طاہر نے پی پی اے کے دیگر نما ئند گان اور یونیورسٹی طلبہ و فکلٹی ممبران کے ساتھ واک کی قیا دت کر تے ہو ئے راوی کیمپس کے اے بلاک کا چکر لگایا۔ سیمینار کے ا ختتا م پر محمد نصرت طاہر نے پی پی اے کے دیگر نما ئند گان کے ہمراہ انڈوں سے بنی اشیا کی کوکنگ،انڈو نںکے چھلکوں سے بنے ما ڈلز،پو سٹرز اور انڈے کھانے کے مقا بلو ں میں پہلی پو زیشنیں حا صل کر نیوالے طلبا و طالبات کے درمیان کیش پرائز انعا ما ت بھی پیش کیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں