ملک عثمان نوجوان صحافیوں کی طاقتورآوازبننے لگے

عملی صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ملک عثمان ابھر تے ہوئےنوجوان رہنمابھی ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 16 اکتوبر 2018 00:16

ملک عثمان  نوجوان صحافیوں کی طاقتورآوازبننے لگے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 اکتوبر 2018ء) :معروف میئر و پولیٹن ٹیلی ویثرن نیٹ ورک سے منسلک نوجوان صحافی ملک عثمان صحافت کی نئی نسل کی پہچان بن چکے ہیں ۔ ان کی قائدانہ صلاحتوں نے انہیں نوجوان صحافیوں کی صف اول میں لا کھڑا کیا ہے ۔ جامعہ پنجاب کے ادارہ علوم ابلاغیات سے فارغ التحصل ملک عثمان نے ڈائیریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشن سے عملی تربیت حاصل کی اور صحافت کی دنیا میں قدم رکھا ۔

(جاری ہے)

موجودہ ادارے میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے انہوں نے اپنے ادارے کو متعدد ایسی خبریں دی جو شہہ سرخیاں بنیں۔ انہوں نے اس شعبہ میں آنیوالے نوجوان صحافیوں کی رہنمائی کی لیے جو کام کیا وہ بھی قابل تعریف ہے ۔ وہ اس شعبے میں موجود ہ نوجوان صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے بھی خدمات سر انجام دے رہے ۔ ملک عثمان نے مختصر وقت میں صحافتی حلقوں میں نمایاں جگہ بنائی ہے۔ یادرہے کہ ملک عثمان ایک سیاسی پس منظر رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھنےکے باوجود صحافت میں واضح خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں