ریلوے حکام کا ملک بھر میں سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں 16 سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ ،منظوری کیلئے کیس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھجوایا جائیگا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ریلوے حکام نے ملک بھر میں سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے ملک بھر میں قائم ریلوے سکولوں میں ریلوے ملازمین و نان ریلوے ملازمین کے زیرتعلیم بچوں کو مزید بہتر تعلیم فراہم کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے سکولوں کے مجموعی طور پر پہلے مرحلہ میں 16 سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان سکولوں میں لاہور شہر میں 6، خانیوال میں1،سمہ سٹہ میں 1، سکھر میں 1، روہری میں1، کوٹری میں 1 اور کراچی میں2 ریلوے کے سکول شامل ہیں۔ منظوری کیلئے کیس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھجوایا جائیگا۔ ریلوے ملازمین کو ان سکولوں میں دی جانے والی رعایت و دیگر مراعات برقرار رہے گی۔

جنرل منیجر ریلوے ویلفیئر اینڈ ورکس خالد طاہر نے کہا کہ ریلوے سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنر شپ پر چلانے کے باوجود ریلوے ملازمین کو ان سکولوں میں رعایتی داخلہ، فیس اور دیگر تمام سہولتیں برقرار رہے گی۔ریلوے ملازمین کے بچوں پر تعلیم اخراجات کا بوجھ نہیں پڑے گا البتہ ریلوے سکولوں میں تعلیم کا معیار خاطرخواہ بہتر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں