پنجاب یونیورسٹی میں ٹیکس کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:49

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی میں ٹیکس پیئرز فسیلیٹیشن زون ریجنل ٹیکس آفس ٹو لاہور کے اشتراک سے ٹیکس گوشواروں سے متعلق معلومات بارے آگاہی فراہم الرازی ہال میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد خالد خان، کمشنر(آئی آر) ریجنل ٹیکس آفیس ٹو مس فضہ بتول ،نائب خزانہ دار تسلیم کامران اور ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں فضہ بتول نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ فائلر اور نان فائلر کے درمیان فرق بتاتے ہوئے انہوں نے فائلر کے فوائد بیان کئے۔ انہوں نے این ٹی این کی فراہمی اور ٹیکس ریٹرننگ کی فائلنگ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر نمونے بھی پیش کیے ۔انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ عوام کی سہولت کے لیے آن لائن ٹیکس ادائیگی کا سسٹم اردو اور انگریزی زبان میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ ٹیکس ریٹرننگ کی فائلنگ سے متعلق مزید تجاویز پر غور کر رہا ہے جس کے بعد نئی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں