جی سی یونیورسٹی میں ڈاکٹر اقبال ثاقب کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:55

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ فارسی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ثاقب کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، مرحوم پروفیسر کے بیٹے اور قریبی رشتہ داروں کی بھی شرکت۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ سمیت دیگر مقررین نے پروفیسر ثاقب کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور یونیورسٹی کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

نامور شاعر اور ادیب پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی ڈاکٹر ثاقب کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ انہوں نے جو زندگی میں بہترین لوگ دیکھے اقبال ثاقب ان میں سے ایک تھے، ان کی طبیعت میں جو ایثار تھا اس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔ ڈاکٹر خورشید نے اقبال ثاقب کی یاد میں لکھے ہوئے کچھ اشعار بھی پیش کیے۔ تعزیتی ریفرنس سے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد اور پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ سال جی سی یو کے سٹاف کے لیے اس لحاظ سے انتہائی تکلیف دہ تھا کہ ہم اپنے بہت سے پیارے اور محنتی ساتھیوں کو کھویا جن میں قتل ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ، ڈاکٹر جعفر حسین اور سیکورٹی اسسٹنٹ محمد شریف بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں