پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پیر 22 اکتوبر 2018 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے نورین شہزادی دخترخالد حسین کوفارمیسی(فارماسیوٹیکل کیمسٹری )کے مضمون میں ان کے’’5۔-4)]کلوروفیناکسی) میتھائل ,-4,3,1[اکساڈایازول۔2۔

(جاری ہے)

تھائیول : ایک نئی مختلف الجزیاتی دائروی کیمیائی اکائی کا تجزیاتی،حیاتیاتی اور جسمانی حرکات ادویہ کا مطالعہ ----‘‘ کے موضوع پر،حسنین جاوید ولد عبد الغفور کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’’پاکستان میں متفرق ادویات سے مزاحمتی مائیکو بیکٹریم ٹیوبر کلوسس بیکٹیریا کا جینیاتی تنوع‘‘کے موضوع پر،سمیرا پروین دختر محمد یار کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’انتہائی حدت پسند آرکیون تھرموکوکس کو ڈاکارا اینسسزمیں ٹریپٹوفین کی حیاتیاتی تالیف کا مطالعہ‘‘کے موضوع پراورخاور شاہین بٹ دختر محمد یوسف بٹ کوعربی کے مضمون میں ان کے’’صورة المراة فی روایات نجیب محفوظ و قرة العین حیدر (دراسة مقارنتہ)‘‘کے موضوع، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں