ویٹرنری یونیورسٹی میں آل پاکستان تقریر ی مقا بلو ں کا انعقاد

پیر 22 اکتوبر 2018 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز ڈیکرو ڈیو 18 آل پاکستان تقر یر ی مقابلوں کا انعقادہواجس میں پاکستان بھر کی 34 جا معات سے طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لا ہور کی ٹیم تقریری مقا بلہ کی فاتح قرار پا ئی اور ٹیم ٹر ا فی اپنے نام کی۔

انگر یزی کیٹیگر ی کے تقریر ی مقا بلہ میں لا ہور گیر یثر ن یونیورسٹی کے فر حا ن احمد نے پہلی جبکہ اُردو کیٹیگر ی کے تقریری مقابلہ میں یونیورسٹی آف کرا چی کے کشا ف اقبال نے پہلی پوزیشن حا صل کی۔پنجاب ایجو کیشنل انڈو منٹ فنڈ (پیف) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر کامران شمس نے تقریری مقا بلہ کی اختتا می تقریب میںمہمان خصو صی کے فرا ئض انجام دیتے ہو ئے جیتنے والے طلبا و طالبات کے درمیان سرٹیفکیٹس، انعا می اسناد اورگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لا ہور کی ٹیم کو ٹیم ٹر ا فی پیش کی جبکہ یواس پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، سینئر ٹیو ٹر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف، پرو فیسر ڈاکٹر عا صم اسلم کے علا وہ ویٹر نری یونیورسٹی سمیت ملک بھر کی جامعات سے طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد اُ س مو قع پر مو جو د تھی۔

(جاری ہے)

بعد ازیں ویٹر نری یونیورسٹی کے انسٹی ٹیو ٹ آف فارما سو ٹیکل سا ئنسز نے پریکٹیکل سینتھسزآف بائیو ایکٹیوکمپا ئو نڈ زآن پیو را ئن آئسو سٹیرک سکیفو لڈز کے مو ضوع پر لیکچر کا ا نعقاد کیا جس میںمو نا ش یونیورسٹی سے آئے ڈاکٹر اینٹو نی وی ڈولزینخو نے طلبہ و طالبات کو ایک تفصیلی معلو ما تی لیکچر دیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں