پنجاب یونیورسٹی کی126 ویں کانووکیشن کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کا انعقاد

منگل 23 اکتوبر 2018 18:18

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کا 126 ویں کانووکیشن کا دوسرا مرحلے کا انعقاد 10 نومبر کو فیصل آڈیٹوریم میں ہو گا، اس سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کی زیر صدارت وی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ، اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹرمبشر منور خان، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان،قائمقام کنٹرولر امتحانات محمد رئوف نواز، مختلف فیکلٹیزکے ڈینزاور ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں کانووکیشن سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وائس چانسلر نے تمام کمیٹیوں کے سربراہان کو بہترین انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں