یو ای ٹی لاہور میں جاپانی ایلومینائی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام تقریب حلف بردار ی کا انعقاد

پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستی کا مضبوط تعلق استوار ہے،جاپانی سفیر

منگل 13 نومبر 2018 20:27

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں جاپان ایلومینائی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد سمیت ،رجسٹرار محمد آصف،پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر ناصر محمود،یو ای ٹی کے جاپان سے فارغ التحصیل پروفیسرز، فیکلٹی ممبرز اور" ماپ "کے ایلومینائی ممبران بھی تقریب کا حصہ بنے۔

تقریب میں طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے جاپانی یونیورسٹیوں میں اسکالر شپس دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاپانی سفیر تا کا شی کورائی نے یو ای ٹی لاہور کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی طلباء میں ریسرچ سے متعلق رحجان کو سراہا ۔

(جاری ہے)

"پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور تخلیقی ذہن کے مالک ہیں انہیں اسکالر شپ آفرز سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

جاپانی جامعات کے دروازے پاکستانی نوجوانوں کیلئے کھلے ہیں" ان خیالات کا اظہار انہوں نی" ماپ "کے نو منتخب امیدواران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے ماپ کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور انہیں یونیورسٹی میں متعارف کروائے جانے والے پروگراموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ یو ای ٹی کے طلباء کو جاپانی زبان سکھانے کیلئے جاپانی سفارت خانہ مدد فراہم کرے تاکہ جاپانی تعلیم کے حصول میں پاکستانی طلباء کیلئے جاپان میںنئے تعلیمی مواقع کاحصول آسان ہو جائے۔

اس موقع پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر ناصر محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے بہت سے سال جاپان میں گزارے ہیں اوران سالوں کا شمارانکی زندگی کے خوشگوار ترین سالوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کے ہم جاپان کے ساتھ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی سطح پر مضبوط تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔

انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر زنے جاپانی سفیر کا تعارف جاپانی زبان کروایا جس پر انہوں نے خوشگوار تاثرات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد اور ممبران کے مابین غیر رسمی گفتگو جاری رہی جس کے تحت ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے پروگرامز کے تحت نئے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیااوروائس چانسلر نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ سے نوازا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں