جی سی یو نیورسٹی میں علم الریا ضی پر تین روزہ عالمی کا نفرنس کا آغاز

منگل 13 نومبر 2018 20:27

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام تین روزہ ’’علم الریاضی اور اس کے استعمالات‘‘ پرعالمی کا نفرنس کا آغاز ہو گیا۔افتتا حی تقریب کی صدارت وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کہ جبکہ اس موقع پر سعودی عرب کے پروفیسر تھابت عبدالجواد، ترکی کے پروفیسر ڈاکٹر اکریم سواس،سائوتھ افریقہ کے پروفیسر ڈاکٹر رومین انگلیو،جی سی یو ڈین فیکلٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر اسلام اللہ خان اور کانفرنس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مجا ہد عباس نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس میں متحدہ عرب امارات،ترکی ،رومانیہ ، ، تھائی لینڈ،امریکہ کے 11غیر ملکی ماہرین شرکت کر ہے ہیںجبکہ 50پاکستانی ماہر ریاضیات بھی اپنے مقالے پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد پوری دنیا سے سکالز ،سائنسدان ،محققین اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں علم الریاضی میں کی گئی اپنی تحقیق پیش کر سکیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو نے شعبہ ریاضی میں بہت بڑے نام پید ا کئے جن میں پروفیسر چاولہ اور ڈاکٹر عبدالسلام سر فہرست ہیں۔شعبہ ریاضی کے صدر ڈاکٹر مجا ہد عباس کا کہنا تھا کہ طلباء کو انٹر نیشنل سپیکرز کے ساتھ تحقیق کے اشتراک سے کافی فائدہ حاصل ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں