لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ (ضمنی) امتحان 2018ء کے ملتوی شدہ پرچہ جات 17نومبر سے شروع ہوں گے

بدھ 14 نومبر 2018 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ (ضمنی) امتحان 2018ء کے ملتوی شدہ کمپیوٹر سائنس و سوشیا لوجی کے پرچہ جات اپنے شیڈول کے مطابق 14نومبر بروز بدھ کو منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ کے شیڈول کے مطابق آج 15نومبر بروز جمعرات کو انگلش (لازمی) کا امتحان لیا جائے گا جب کہ کل 16نومبر روز جمعہ المبارک کو مطالعہ پاکستان (لازمی) ، ایجوکیشن اور شماریات (کامرس گروپ) کا امتحان منعقد ہو گا۔

دریں اثناء ملتوی پرچہ جات دینے والے طالب علموں کی معاونت کیلئے لاہور بورڈ کے متعلقہ سیکشن16نومبر شام 6:00بجے تک کھلے رہیں گے ۔ لاہور بوڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ (ضمنی) کے عملی امتحانات 17نومبر تا یکم دسمبر تک لیے جائیں گے ۔ اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات نے نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں