پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعرات 15 نومبر 2018 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی نیصائمہ مجید دختر عبد المجیدخان کواپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون میں ان کے’’جذباتی اور کرداری مسائل کا شکار بچوں میں والدین کے تربیتی انداز کا ادراک، بچوں کے مزاج ، ذہنی جائزہ اور غصے کے اظہار کے طریقے ----‘‘ کے موضوع پر،اظہر رشید ولد چوہدری عبد الرشید کوانٹر نیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ان کے’’جغرافیائی حکمت عملی سے اقتصادی ترقی تک : پاکستان ، چین اور وسط ایشیا ء (2000-2015)‘‘کے موضوع پر،عثمان شوکت ولد شوکت نصیر کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’’مابعد 9/11بھارت کیلئے امریکی خارجہ پالیسی : جنوب ایشیائی تحفظ پر اس کے نتائج اور مضمرات‘‘کے موضوع پرصدف اسلم دختر محمد اسلم کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے --’’پاکستان کی سوالک پہاڑیوں سے سور کے نو دریافت شدہ دندانی اورقحفی رقازات کا صرفی مطالعہ--‘‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں