ورچوئل یونیورسٹی میں طلبہ میں صحت مندانہ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے کیلئے مقابلہ جات کا آغاز

پیر 19 نومبر 2018 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں نصابی سرگرمیوںکے ساتھ ساتھ طلبہ میں صحت مندانہ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میںسٹوڈنٹ ویک کے فائنل مقابلہ جات کا باقاعدہ آغازہو گیا ۔

(جاری ہے)

ایم اے جناح کیمپس میں ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک نے مقابلہ جات کا باقائدہ آغاز کیا۔س موقع پرایم اے جناح کیمپس میںمختلف کیمپسز کی ٹیموں کے مابین کرکٹ،پینٹنگ، تقاریر اور کوئز کے فائنل مقابلہ جات بھی منعقدکیے گئے۔ علاوہ ازیں طلباو طالبات نے مختلف مقامات پرٹیبل ٹینس، بیت بازی،تیراکی،سکواش پروگرامنگ،ای گیمز،گرافک ڈیزائین،ایپ ڈویلپمنٹ، شارٹ پلے،شطرنج، فسٹال اور بیڈمنٹن کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں