پنجاب بھرمیں959ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1038زخمی ہوئے

ہفتہ 1 دسمبر 2018 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں959 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 629افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔409معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں421ڈرائیوز14کم عمرڈرائیورز475مسافراور151پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ208ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت201متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد79حادثات میں86متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ68حادثات میں70متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1047متاثرین میں843مرد اور204خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں150فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور555افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 342زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں780موٹر سائیکلز،134آٹو رکشے،104موٹر کاریں،51وین13مسافربسیں،23ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں