میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ سے شروع ہو ںگے‘سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14دسمبرمقرر

ہفتہ 1 دسمبر 2018 17:27

لاہور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول (نہم و دہم ) کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2019ء سے شروع ہو ں گے، اس سلسلے میں آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

طالب علم سنگل فیس کے ساتھ 14دسمبر،دو گنا فیس 15تا 21دسمبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 22 تا 28 دسمبر 2018ء تک لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں قائم حبیب بنک کی کسی بھی شاخ میں فیس اور آن لائن داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.comپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں