پنجاب یونیورسٹی، بی اے / بی ایس سی سالانہ امتحانات2019ء کاریوائزڈ داخلہ شیڈول جاری

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:21

لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) :پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ای/ بی ایس سی(ریگولر) پارٹ ون سالانہ 2019ء کیلئے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کادوبارہ مرتب کردہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بی ای/ بی ایس سی پارٹ ون سالانہ امتحان2019ء ء میں شرکت کے لیے (ریگولر امیدواروں) کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک11-12-18 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ17-12-18 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک24-12-18 اور دستی فارم28-12-18 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں