پنجاب یونیو رسٹی میںاسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام نئے آنے والے طلبہ کے لیے عشائیہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:26

لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوے نئے آنے والے طلبہ کی حوصلہ افضائی کے لیے ہر ہاسٹل اور ڈیپارٹمنٹ کی سطح پر ویلکم پارٹی کا انعقاد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اسلامک سنٹر اورہاسٹل نمبر7میں نئے آنے والے طلبہ کو عشائیہ کی صورت میں ویلکم دیا گیا جہاں پر ناظم جا معہ اسلامی جمعیت طلبہ حافظ ادریس نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ کی ہر شعبہ ہائے زندگی میں معاونت اور رہنمائی کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے عشائیہ تقریب میں رہنما جماعت اسلامی احمدسلمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے آنے والے طلبہ وطالبات کو ویلکم کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا جمعیت کی شاندارروایت ہے اور جامعہ پنجاب پاکستان میں بڑی درسگاہوں میںسے ایک بڑی درسگاہ ہے نوجوانوںکا خواب ہوتاہے کہ ایسی درسگاہ میں داخلہ ہو جائے شاہدنوید ملک صدر جماعت اسلامی یوتھ سنٹر پنجاب نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ اساتذہ کی عزت کریںاوراس مادرعلمی کومزیدبہترمقام دلوالے میںاپناکرداراداکریںتعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوںنے ہمیشہ معاشرے میں بہتر کردا ر ادا کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں