تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں سیگریٹ پینے پر پابندی کویقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) پنجاب کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیگریٹ پینے پر پابندی کویقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس ضمن محکمہ تعلیم کی طرف سے مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ،سکولوں کے اندر اور باہر سگریٹ کی خریدوفروخت کی حوصلہ شکنی کریں ۔قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں