توانائی بحران کے حل کے لئے ری نیو ایبل انرجی ذرائع استعمال کرنالازمی ہے، پنجاب یونیورسٹی کانفرنس میں سفارشات

منگل 11 دسمبر 2018 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام توانائی کے بحران اور اس کا حل کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں سائنسدانوں نے سفارشات دی ہیں کہ ملک سے توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے شمسی، ونڈ اور آبی ذرائع پر انحصار کرنے، پٹرول ، ڈیزل اور فرنس آئل کی جگہ ایتھنول استعمال کرنے اور سرکاری و نجی عمارتوں میں توانائی کے عقلمندانہ استعمال کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا اختتامی سیشن پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے سیمینار حال میں ہوا۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود پنجاب ، پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، پاکستان ایسوسی ایشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنسز کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلیم چوہدری، سائنسدان، انجینئرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں