جی سی یومیں ڈرائی فلاور،شرٹ پینٹنگ اور پوسٹر مقابلوں کا انعقاد

بدھ 12 دسمبر 2018 23:33

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں ہارٹی کلچر سوسائٹی کی جانب سے ڈرائی فلاورز،شرٹ پینٹنگ اور پوسٹر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔یونیورسٹیوں اورکالجز کے طالبعلموں نے خشک پودوں سے خوبصورت فن پارے تیار کر کے سب کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

تقریب تقسیمِ انعامات کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کی اور مقابلے میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء میں سڑٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے ہارٹی کلچر سوسائٹی کو ہدایت کی کے وہ مالیوں کے مابین بھی پھولوں کی نمائش کے مقابلے کا انعقاد کریں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ظہیرالدین خان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کا مقصد پودوں اور پھولوں کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں