یو ای ٹی میں انسداد بد عنوانی کے موضوع پر خصوصی واک اور سٹریٹ تھیٹر کا انعقاد

بدھ 12 دسمبر 2018 23:33

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیر اہتمام -’’انسدادِ بد عنوانی" کے موضوع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں اساتذہ اور طلبا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی نے ہمارے معاشرے کو بری طرح سے جکڑ رکھا ہے،نوجوان ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم کرادار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جس سے نظم و نسق بری طرح متاثر ہوتا ہے، خود احتساب کے نظام سے ہی کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے، خود احتساب کرنے والا اللہ اور اپنے ضمیر کے سامنے جوابدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپشن سے متاثر ہو رہا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کرپشن کے ناسور کے خاتمہ کے لیے یہ ہمارے اولین فرائض میںشامل ہے اس کیلئے پوری ذمہ داری اور لگن کے ساتھ اخلاقی بنیادوں پر متعلقہ دائرہ اقتدار میں رہتے ہوئے کام کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے غیر قانونی عمل اور بے ضابطگی کی حوصلہ شکنی کی جائے اور قوم کااصل تشخص بنانے کی کوشش کی جائے تا کہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور بد عنوانی کے بد نما داغ سے ہر ایک کو بچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا تمام ا سٹیک ہولڈرز اور بلخصوص طلباء جو مستقبل کی قیادت ہیں، کو شامل کرتے ہوئے کردار کی تعمیر سے متعلقہ سو سائیٹیزتشکیل دینے کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر رجسٹرار محمد آصف، آفیسر امور طلباء پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر،آفیسر تعلقات عامہ علی اشرف اور ڈاکٹر نیلم ناز اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔واک کے احتتام پر طلباء نے سٹریٹ تھیٹر بھی پیش کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں