لاہور چیمبر کاصنعتوں کی بحالی و ترقی کیلئے مارک اپ میں کمی کا مطالبہ

بدھ 12 دسمبر 2018 23:38

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ صنعتوں کی بحالی و ترقی کیلئے مارک اپ میں کمی اشد ضروری ہے، سستے سرمائے کے بغیر کوئی صنعت ترقی نہیں کرسکتی ،ایک بیان میں خواجہ شہزاد ناصر اور فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ صنعتی شعبہ بحرانی کیفیت سے دوچار ہے جس کی وجہ سے افراد کا روزگار ہی نہیں بلکہ حکومتی محاصل کابھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، مارک اپ میں کمی کرکے ریلیف د یا جانا چاہئے،انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو عالمی منڈی میں دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کیلئے سستے قرضوں کی فراہمی بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ مارک اپ کی زیادہ شرح کی وجہ صنعت و تجارت کے مسائل بڑھ گئے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مارک اپ میں کمی کا اعلان کرے اور مسائل کو مزید بڑھنے سے روکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں