پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کی پاکستان سمٹ میں شرکت

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:22

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) :پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز نے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر کی قیادت میں 4thسی اے سی پاکستان سمٹ میں شرکت کرتے ہوئے کچن گارڈننگ سے متعلق فوڈ ، کاسمیٹکس اور سبزیوں کے بیج پیش کئے۔ ایگریکلچر سائنسز کی اشیاء میں کسانوں ،بزنس کمیونٹی ، چائنیز وفود سمیت دیگر افراد نے خصوصی دلچسپی دکھائی۔

(جاری ہے)

سمٹ میں چائنیز کمپنیز کے ساتھ ساتھ عام کمپنیوں نے بھی حصہ لیا اور اپنا کام پیش کیا۔ سمٹ میں شرکت کرنے پر لاہور چیمبر آف کامرس اور چائنیز کمپنیوں کی طرف سے انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کی ٹیم کی تعریف کی اور ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر کو شیلڈ پیش کی۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے مستقبل میں ایسی سرگرمیوں اورزرعی شعبہ کی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے اپنے ادارے کی خدمات پیش کرنے کی پیشکش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں