پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:22

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام اے اینڈ جے ڈی ای ایف ٹی ای کے کنسلٹنٹ کے اشتراک سے کیمیائی سروس میں استعمال ہونے والے SciFinder-Nکے تعارف اور استعمال پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمیکل ایبسٹریکٹ سروس امریکن کیمیکل سوسائٹی کا ڈویژن ہے جو گزشتہ سو سال سے سائنسی بنیادوں پر معلومات جمع کرر ہا ہے۔

یہ ڈیٹا بیس کیمسٹس کومعلومات فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ ہے جس کا استعمال دنیا بھر کی معروف یونیورسٹیوں، فارماسیوٹیکلز کمپنیوں اور حکومتی اداروں میںکیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ریجنل مارکیٹ مینجر سی اے ایس اینڈریو میکے بطور ریسورس پرسن تھے۔اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی اور فیکلٹی ممبران سمیت شعبہ پولیمر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز ، انسٹی ٹیوٹ آ ف بائیوکیمسٹری و بائیوٹیکنالوجی اور انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کے ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے کامیاب ورکشاپ کے انعقاد کیلئے تعاون کرنے پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر اور اے اینڈ جے ڈی ای ایف ٹی ای کے کنسلٹنٹ سے راشد پرویز کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں