جی سی یو میں جنسی ہرا سگی کیخلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:22

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) تعلیمی اداروں اور ورک پلیس پر جنسی ہرا سگی کیخلاف گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، طلباء کو جنسی ہراسگی اور اس کیخلاف قوانین کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ویمن ان سٹرگل فار ایمپاورمنٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشریٰ خلیق کا کہنا تھا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک کے جنسی حراسگی کو ہمارے معاشرے میں بات کرنے کیلئے ممنوع موضوع قرار دیدیا گیا ہے، اس پر بات نہ ہونے سے ہمارے بچے محفوظ تو نہیں ہوئے لیکن حالات مزید خراب ہو گئے ہیں، بشریٰ خلیق کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق تمام اداروں میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی ہونی چاہئے، انہوں نے والدین کو بھی تلقین کی کہ وہ ہراسمنٹ کیخلاف اپنے بچوں کو نہ صرف آگاہ کریں بلکہ ان کی اگر کوئی شکایت ہو تو اسے متعلقہ اداروں تک لیکر جائیں، اس موقع پر جی سی یو شعبہ ریاضیات کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مجاہدعباس نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں