جی سی یو میں سمارٹ آلات کی نما ئش کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:59

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں انجینئر نگ کے طلبا ء کے تیار کردہ سمارٹ آلات کی نمائش کا انعقاد۔طلباء نے اپنی تیار کردہ خودکار خراد مشین،آواز سے چلنے والی وہیل چیئر،گھر کے خودکار بجلی کا نظام،گوگل سے منسلک ٹریفک کنٹرول مینجمنٹ سسٹم،خودساختہ آگ بجھانے والا روبوٹ اور دیگر سمارٹ آلات نمائش کے لیے پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور مختلف صنعتکاروں نے بھی نمائش کا دورہ کیا اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر جی سی یو شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے چیئرپرسن ڈاکٹرانجینئر جنید ظفر کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے کُل3 سو طلباء نے اپنے پراجیکٹ جمع کرائے تھے،جس میں کُل 30پراجیکٹ نمائش کے لیے پیش کیئے گئے ہیں۔اس موقع پر پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو نقد انعام بھی دیئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں