جی سی یو میں جنسی ہرا سگی کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:59

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) تعلیمی اداروں اور ورک پلیس پر جنسی ہرا سگی کے خلاف گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں آگاہی سیمینار کا انعقاد۔ طلباء کو جنسی ہراسگی اور اس کے خلاف قوانین کے حوالے سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وومن ان سٹرگل فار ایمپاورمنٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشریٰ خلیق کا کہنا تھا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک کے جنسی حراسگی کو ہمارے معاشرے میں بات کرنے کے لیے ممنوع موضوع قرار دے دیا گیا ہے۔

اس پر بات نہ ہونے سے ہمارے بچے محفوظ تو نہیں ہوئے لیکن حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ بشریٰ خلیق کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق تمام اداروں میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی ہونی چاہیے۔ انہوں نے والدین کو بھی تلقین کی کہ وہ ہراسمنٹ کے خلاف اپنے بچوں کو نہ صرف آگاہ کریں بلکہ ان کی اگر کوئی شکایت ہو تو اسے متعلقہ اداروں تک لے کر جاہیں۔اس موقع پر جی سی یو شعبہ ریاضیات کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مجاہدعباس نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں