پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

پیر 17 دسمبر 2018 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ ایند لرننگ کے اشتراک "Qualitative Research Method: Introduction to Qualitative Interviewing" کے عنوان پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر صائمہ دائود ،، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ ایند لرننگ سے ریسورس پرسن ڈاکٹر سعدیہ اسیم، فیکلٹی ممبران، پی۔

ایچ۔ڈی ، ایم۔ایس اور ڈپلومہ لینے والے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر صائمہ نے کہا کہ ڈاکٹر سعدیہ اسیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہو ںنے کہا کہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو Qualitative Reserch کے بارے میں آگاہی دلانا تھاجس سے طلباء مستفید ہوکر اپنی ریسریچ اچھے طریقے سے ترتیب دے سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں