پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام کا انعقاد

پیر 17 دسمبر 2018 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام کتب بینی کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے دوکتابوں پر تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، فیکلٹی ممبران ، لائبریرینز اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔تقریب میں پنجاب یونیورسٹی انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچر سے اسسٹنٹ پروفیسر شاہزیب خان نے جان فیفر کے معروف انگریزی ناول 'Splinterlands"جبکہ شعبہ پنجابی سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شعیب احمد نے فارسی زبان کی مشہور تصنیف ’مثنوی جلال الدین رومی- ‘ پر کے مختلف پہلوئوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں