پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام مجلس فاضلین کا سالانہ اجلاس

بدھ 19 دسمبر 2018 17:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیر تعلیم ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام ’پیغام پاکستان اور اساتذہ کی ذمہ داریاں‘ کے موضوع پر مجلس فاضلین علوم اسلامیہ کے شیخ زائد اسلامک سنٹر کے آڈیٹوریم میں منعقدہ سالانہ اجلاس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹدیز پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت، ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی ، ڈاکٹر جمیلہ شوکت، پروفیسر ڈاکٹر مدثر احمد، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد سالک، ڈاکٹر محمد علی ندیم، فیکلٹی ممبران ،ریسرچ سکالرز اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میںراجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ کوئی شعبہ تعلیم کو ترقی دیئے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اس لئے حکومت پنجاب اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کیلئے حکومت اداروں اور اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے سہولیات فراہم کرے گی۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ یہ مجلس پاکستان کی سالمیت، استحکام، اتحاد ، رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہو ں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات ،افکار و نظریات کو اپنانے کیلئے ایسی مجالس کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظریہ مجلس پیغام پاکستان کیلئے سنگ میل اور نشان منزل کی حیثیت رکھتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں