وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد سے سینئر کالم نگار الطاف حسن قریشی کی ملاقات

جمعرات 17 جنوری 2019 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) معروف دانشور اور سینئر کالم نگار الطاف حسن قریشی نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد سے ملاقات کی اور شائع ہونے والی کتاب الطافِ صحافت پیش کی۔ کتاب کے مصنف ڈاکٹر طاہر مسعود ہیں ۔

(جاری ہے)

کتاب میں الطاف حسن قریشی کی زندگی ، تحریروں اور شعبہ صحافت میں ان کی گراں قدر خدمات کے مختلف پہلوو،ْں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ الطاف حسن قریشی نے معاشرے کی مختلف قومی اور بین الاقوامی امور پر فکری رہنمائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسن قریشی ملک و قوم کے لئے ایک اثاثہ ہیں اور انہوں نے ملک کو درپیش نازک حالات میں ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور اپنی تحریروں سے جذبہ حب الوطنی کو پروان چڑھایا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں