جی سی یو میں بیماریوں کیخلاف آگاہی کیلئے نئی طلبہ سوسائٹی قائم کر دی گئی

جمعہ 18 جنوری 2019 20:38

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) گو رنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور میں بیماریوںکے خلاف آگاہی کیلئے نئی طلبہ سوسائٹی کا قیام عمل میں آگیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی ،جبکہ اس موقع پرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر سائرہ افضل،ڈاکٹر علی، نامور افسانہ نگار پروفیسر مرزا اطہر بیگ اور سوسائٹی کی مشیرڈاکٹر نائلہ ملکانی نے بھی خطاب کیا۔اس نئی سوسائٹی کے قیام کا مقصد طلبہ کو مختلف بیماریوں کے متعلق آگاہی اور ان سے بچائو کے بارے میںشعور پیدا کرنا ہے ۔بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے سوسائٹی کے عہدیداران سے حلف بھی لیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں