پنجاب یونیورسٹی شعبہ ماس کمیونیکیشن کے طلبہ کا لاہور پریس کلب کا مطالعاتی دورہ

جمعہ 18 جنوری 2019 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ ماس کمیونیکیشن کے طلباء وطالبات کے وفدنے لاہور پریس کلب کا مطالعاتی دورہ کیا۔ طلباء وطالبات کو پریس کلب کے مختلف حصوںکا دورہ کرایاگیا اور یہاںپر ممبران کومہیا کی گئیں سہولیات اور شعبہ صحافت میں پریس کلب کی اہمیت وکردارسے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدرذوالفقارعلی مہتونے شعبہ صحافت کے زیرتعلیم طلبہ کو پریس کلب آمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ دنیاکی کوئی بھی شعبہ ہو انسان جب تک محنت،لگن اور ایمانداری سے کام نہیںکرے گا اسے ترقی حاصل نہیں ہوسکتی،شعبہ صحافت میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اس کو مشن اور خدمت سمجھ کر اختیارکرتے ہیں۔

انھوںنے مزیدکہاکہ دنیابہت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس میں آسانیاںاور وسعت پیداہوگئی ہے اوراگر آپ پروفیشنل تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی تمام صلاحیتوںکو بروئے کار لائیں گے تب ہی آپ آگے بڑھ کر دنیاکا مقابلہ کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، راناطاہر، قاسم رضا، سینئر ممبر جاوید فاروقی، اقبال بخاری،پرویز الطاف، قمرالزمان بھٹی، خواجہ آفتاب، محسن علی،طارق نور، زبیر محفوظ، سجادملک ودیگر بھی موجودتھے۔لاہور پریس کلب کی جانب سے وفد میں شامل طلبہ کی چائے ودیگر لوازمات سے تواضع کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں