پنجاب یونیورسٹی‘ایل ایل بی (پانچ سالہ )سالانہ امتحانات2019ء کا داخلہ شیڈول جاری

پیر 25 مارچ 2019 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (پانچ سالہ )پارٹIIاور پارٹIII سالانہ2019ء کے امتحانات کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ایل ایل بی (پانچ سالہ ) پارٹIIاور پارٹIII سالانہ2019ء میں شرکت کرنے والے ریگولر امیدواروں کیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب15-4-19اور 16-4-19 اور ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 29-4-19اور30-4-19 ہے۔

اسی طرح ا یل ایل بی (پانچ سالہ )پارٹII سالانہ2019ء میں شرکت کے لیے لیٹ کالج امیدواروںکیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ 22-4-19اور ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 7-5-19 ہے۔ مزید تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں