یوسی پی میڈیا سکول اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرا م کے اشتراک سے آگاہی پوسٹر نمائش اور تھیٹر پلے کا انعقاد

یوسی پی کے طلباوطالبات کوایڈز اورخطرناک بیماریوں سے متعلق آگاہی دی گئی،طلباوطالبات نے خصوصی ڈرامے پیش کئے

منگل 26 مارچ 2019 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے اشتراک سے پوسٹر نمائش اینڈ تھیٹر پلے کا انعقاد کیا گیا۔یوسی پی آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب میں پروریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، ڈین میڈیا سکول ڈاکٹر حنان احمد، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عاصم الطاف سمیت فیکلٹیز کے ڈینز،فیکلٹی ممبران مہمانوں اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا مقصدسوسائٹی اور طلباوطالبات میں ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق آگاہی اور معلومات فراہم کرنا تھا۔پروریکٹر ڈاکٹر نظام الدین نے افتتاحی خطاب میں خطرناک بیمار ی سے بچاؤ اوراقدامات کیلئے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اوریونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے اشتراک کو سراہا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ایڈز جیسی بیماریوں کے بارے میں عوامی سطح پر شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹرپنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عاصم الطاف نے کہا کہ ایڈز کی سکریننگ سے بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا ہوتی ہے۔تخلیقی ڈرامے اورتھیٹر پلے بیماری کے خلاف شعور اجاگر کرنے میں معاون کردار ادا کرتے ہیں۔ڈین میڈیا سکول ڈاکٹر حنان احمد نے کہا کہ خطرناک بیماریوں کیخلاف عوامی اور مقامی سطح پر آگاہی کیلئے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔

اس موقع پر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور یوسی پی میڈیا سکول کے مابین تعاون کیلئے مفاہمت کی ایک یاداشت پر بھی دستخط ہوئے۔یوسی پی فیکلٹی آف لاء اور کمیونیکیشن اسٹڈیز کے طلبا وطالبات نے تقریب کی مناسبت سے خصوصی ڈرامے لڑکی خون تھوکتی ہے اور راہ حیات پیش کئے۔ ڈرامے راہ حیات کو بہترین تھیٹر پلے کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر ایڈزسے آگاہی بارے بنائے گئے طلبا وطالبات کے خصوصی پوسٹرز کی بھی نمائش کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں