ٴپنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کسی غیر قانی مطالبے کو تسلیم نہیں کرے گی، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان

جمعرات 18 اپریل 2019 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان نے کہا ہے یونیورسٹی انتظامیہ قانون کے مطابق کام کر رہی ہے اور ملازمین کے تمام مسائل پہلے ہی میرٹ پر حل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کسی بھی قسم کا پریشر برداشت نہیں کرے گی اور نہ ہی پنجاب یونیورسٹی میں کوئی غیر قانونی ایسو سی ایشن قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو عشروں میں پہلی بار ملازمین اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز ہوئے ہیںاور ملازمین کو بغیر کوئی رکاوٹ میرٹ پر ترقیاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کا احتجاج غیر قانونی اور بلا جواز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی خود مختار ادارہ ہے اور یونیورسٹی کیلنڈر کے مطابق ایپکا کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب یونیورسٹی کے پر امن تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان حرکات کے پیچھے کچھ بیرونی عناصر ملوث ہیں تاہم پنجاب یونیورسٹی کے چھ ہزار ملازمین نے احتجاج کو بالکل سپورٹ نہیں کیا جس سے احتجاج ناکام ہو گیا جبکہ صرف چند درجن ملازمین نے قوانین کی خلاف ورزی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں