یو ای ٹی شعبہ سول انجینئرنگ کے زیر انتظام سالانہ ’’ایلومینائی ڈنر‘‘کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2019 18:58

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈیپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر انتظام سالانہ ’’ایلومینائی ڈنر‘‘کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر عزیز اکبرسمیت چیئرمین سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن اور شعبہ سول انجینئرنگ کے فارغ التحصیل طالبعلموں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عزیز اکبر نے کہا کے جامعات کا مستقبل ان کے ایلومینائی سے وابستہ ہوتا ہے یہ اپنے ادارے کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالب علم کا اپنی درسگاہ سے دائمی رشتہ ہوتا ہے‘ جامعات کے فارغ التحصیل نہ صرف جامعہ بلکہ ملک کا بھی اہم اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی کاوشوں اور محنت سے ملک ترقی کرتا ہے اس سلسلے میں طلباء کے ساتھ بہترین تعلقات قائم رکھنے کے لیے ایلومینائی کے پروگرامز کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ شعبہ سول انجینئرنگ کے فارغ التحصیل طلباء جامعہ کے قیام سے ہی پاکستان کیلئے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور یہ جامعہ اور طلبہ کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایلومینائی جیسی تقریبات سے یونیورسٹی کے سابق اور موجود ہ طالبعلم کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے اور روزگار کے بہتر مواقع میسر آتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے شرکاء کو یادگاری شیلڈ سے نوازا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں