پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل داخلوں کیلئے انڈکشن پالیسی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

جمعرات 25 اپریل 2019 14:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل داخلوں کیلئے انڈکشن پالیسی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔جسٹس امیر بھٹی نے پروفیسر اطہر جاوید کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخوست گزار نے موقف اپنایا کہ سنٹرل انڈکشن پالیسی آئین سے متصادم ہے ،پوسٹ گریجوایٹ داخلوں کے لیے بنائی گئی کمیٹی غیر قانونی ہے ۔ استدعا ہے کہ عدالت میڈیکل داخلوں کے لیے سنٹرل انڈکشن پالیسی کالعدم قرار دے۔عدالت نے سیکرٹری صحت ،سیکرٹری ہیلتھ کئیر کمیشن اور وزارت صحت سمیت دیگر فریقین سے 22مئی کو جواب طلب کرلیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں