ویٹرنری یونیورسٹی میں آل پاکستان بین الکلیا تی مقا بلہ شعرو سخن کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2019 19:51

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی آرٹ اینڈ لٹر یر ی سو سا ئٹی قر طاس نے گذ شتہ روز احیا ئے حرف جالب کے مو ضو ع پر آل پاکستان بین الکلیا تی مقا بلہ شعرو سخن کا انعقاد کیا۔ جس میں پاکستان بھر سے نا مور شعرا کرام محتر مہ حمیدہ شا ہین، فر یحہ نقوی، واجد میر، عمار اقبال،جواد شیخ، تہذ یب ہا فی ، طاہرہ جالب ، عمیر نجمی، اکرام عا رفی سمیت پاکستان بھر کی تیس سے زا ئد مختلف جامعات سے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

پنجاب یو نیورسٹی نے دیگر مقا بلو ں میں جیت کر ٹیم ٹر افی اپنے نام کی۔ بیت بازی کے مقا بلے میںزرعی یونیورسٹی فیصل آ باد نے پہلی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آ باد نے دوسری پو زیشن حا صل کی۔

(جاری ہے)

اردو غزل کے مقا بلے میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آ باد کے سید نادر نے پہلی پو زیشن حا صل کی جبکہ انگلش شارٹ سٹو ری کے مقا بلے میں پنجاب یونیورسٹی کی رابعہ اختر نے پہلی پو زیشن حا صل کی۔

اردو نظم کے مقا بلے میں دانیال سنبل کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل کالج نے پہلی پوزیشن حا صل کی جبکہ انگریزی نظم کے مقا بلے میں پنجاب یونیورسٹی سے صباء خا لق نے پہلی اوریونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنا لو جی کی ماہا ادیل نے دوسری پوزیشن حا صل کی۔ اختتا می تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے ویٹر نری یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف اور دیگر شعرا کرام کے ہمراہ مقا بلو ں میں جیتنے والے طلبہ کے درمیان جنر ل ٹرا فی ، سرٹیفیکیٹس اور انعامی شیلڈیں تقسیم کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں