ویٹرنری یونیورسٹی میں ڈی این اے کاعا لمی دن منایا گیا

جمعرات 25 اپریل 2019 19:51

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف با ئیو کیمسٹر ی اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی نے گذشتہ روز ڈی این اے کا عالمی دن منا یا۔

(جاری ہے)

دن کی مناسبت سے یونیورسٹی میں واک کا انعقاد بھی کیا گیاجس کی صدارت وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو وائس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی ،ڈائر یکٹر انسٹی ٹیوٹ آف با ئیو کیمسٹر ی اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی پرو فیسر ڈاکٹر وسیم شہزاد کے علا وہ فکلٹی ممبران و طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد نے واک میں حصہ لیا۔

یہ دن دنیا بھر میں 1953 میں ہیلتھ ایگر ی کلچر اور با ئیو ٹیکنا لو جی کی فیلڈ میں ہو نے وا لی حیرت انگیز در یا فت "ڈی این اے - سٹر کچر"کی یادمیں منا یا جا تا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں