جنرل ہسپتال کے میڈیکل کالج کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی ایک اور کامیابی ، آل پاکستان پارلیمانی مباحثے میں رنر اپ ٹرافی اپنے نام کر لی

میڈیکل کے طلبا تخلیقی صلاحیتوں میں بھی کسی سے کم نہیں ، پرنسپل پروفیسر محمد طیب

پیر 20 مئی 2019 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) جنرل ہسپتال کے میڈیکل کالج کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے دیگر اداروں سے مقابلوں میں کامیابی کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور مجلس مباحثہ امیر الدین میڈیکل کالج(پی جی ایم آئی) نے اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی میں منعقدہ آل پاکستان پارلیمانی مباحثے میں رنر اپ ٹرافی اپنے نام کر لی۔

اے ایم سی کے طلباء اسد اللہ فاروق ، احمد فراز تارڑ اور عبدالرافع پر مبنی ڈیبیٹنگ ٹیم نے کل پاکستان مباحثے میں شرکت کی اور زبردست مقابلے کے بعد رنر اپ ٹیم قرار پائی۔ ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے سرپرست پروفیسر محمد نذیر کی سربراہی میں ان سٹوڈنٹس کی کامیابی کو ادارے کیلئے باعث فخر قرار دیا گیا ہے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی /اے ایم سی اور ایل جی ایچ پروفیسر محمد طیب نے ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی رنر اپ کامیابی پر مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر اس ادارے کے سٹوڈنٹس نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ میڈیکل کی مشکل تعلیم کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیتوں میں بھی کسی سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

امیر الدین میڈیکل کالج کی مجلس مباحثہ نے ہر موقع پر بڑا شاندار مقابلہ کیا ہے ۔انہوں نے تلقین کی کہ طلبا و طالبات کو اپنی تدریس کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اسی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں