موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے نجی تعلیمی ادارے تقسیم

پچاس فیصد سے زائد نجی تعلیمی اداروں نے کل سے تعطیلات کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا

جمعرات 23 مئی 2019 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے نجی تعلیمی ادارے تقسیم ہو گئے ،پچاس فیصد سے زائد نجی تعلیمی اداروں نے کل ( جمعہ) سے تعطیلات کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پچاس فیصد سے زائد نجی سکولوں نے آج 24مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔علاوہ ازیںمدرسہ(حفاظ )مکتب سکولز نے 4جون سی15 جون تک۔چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے اس کے بعد معمول کے مطابق سکول کھل جائیں گے۔ سرکاری تعلیمی اداروں اور ایلیٹ ایلیٹ کلاس کے نجی سکولز نے یکم جون سے 14اگست تک تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے۔تمام نجی سکولز20 جون سے سمر کیمپ بھی لگائیں گے جس کے اوقات کارصبح ساڑھے سات سے ساڑھے دس بجے تک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں