لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ سال اول کا سوموار کو ہونے والا انگریزی کا پرچہ ملتوی کر دیا

یومِ علیؓ کی تعطیل کی وجہ سے پرچہ ملتوی کیا گیا ہے، اتنے کم وقت میں امتحانی مراکز تبدیل نہیں کیے جا سکتے تھے، کنٹرولر امتحانات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 26 مئی 2019 13:18

لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ سال اول کا سوموار کو ہونے والا انگریزی کا پرچہ ملتوی کر دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2019) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ انیڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے پیر کے روز ہونے والا انگریزی کا پرچہ ملتوی کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا ہے کہ یومِ علیؓ کی تعطیل کی وجہ سے پرچہ ملتوی کیا گیا ہے، یاد رہے کہ سوموار کو یومِ علیؓ کے جلوسوں اور جلسوں کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور شہر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ موبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

کنٹرولر امتحانات نے بتایا ہے کہ اتنے کم وقت میں امتحانی مراکز تبدیل نہیں کیے جا سکتے تھے اس لیے انٹر میڈیٹ سال اول کا سوموار کو ہونے والا انگریزی کا پرچہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا ہے کہ پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یومِ علیؓ کی مناسبت سے ہونے والے اجتماعات اور جلوسوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلیے انتظامیہ نے شہر میں موبائل فون سروس بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سوموار کو لاہور بھر میں حضرت علیؓ کے یومِ شہادت کے حوالے سے جلوس نکالے جائیں گے اور انؓ کی ذات سے عقیدت کا اظہار کیا جائے گا جس کے لیے انتظامیہ نے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے اور اب موبائل فون سروس بند کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر لاہور میں یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر 2 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ اب لاہور بورڈ نے پیر کو ہونے والا پرچہ بھی منسوخ کر دیا ہے, بتایا گیا ہے  کہ شہر میں ہونے والی عام تعطیل کی وجہ سے انگریزی کا پرچہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور اب پرچہ بعد میں ہو گا اور اس کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔ 

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں