لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی میں مستقبل وائس چانسلر کیلئے 3 امیدواروں پر مشتمل پینل تشکیل ‘سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال

منگل جون 23:16

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی میں مستقبل وائس چانسلر تعینات کرنے کیلئے 3ناموں پر مشتمل پینل تشکیل دے دیا گیا ‘ پہلے نمبر پر قائد اعظم یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا ‘ دوسرے نمبر پر قائد اعظم یونیورسٹی کی ہی ڈاکٹر انیلہ کمال اور تیسرے نمبر پر آزادکشمیر کی پروفیسر ڈاکٹر عارف نساء کا نام فائنل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سرچ کمیٹی کی طرف سے لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کے انٹرویوز18جون کو کئے گئے تھے ۔سرچ کمیٹی کے کنوینئرپروفیسر ڈاکٹر خالد آفتاب جبکہ دیگر ممبران میں سلیمہ ہاشمی ‘ نازش عطاء ‘چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سیکرٹریز ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تھے ۔سرچ کمیٹی کی طرف سے 32امیدواروں کے انٹرویز کئے گئے جن میں سے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تین ناموں پر پینل تشکیل دے کر سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کوارسال کر دی گئی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments